جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شاہ سلمان کی نوازشریف کو سعودی عرب میں مستقل رہائش کی پیشکش،ملاقات کرنے کی بھی دعوت

datetime 4  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مستقل طور پر سعودی عرب میں قیام کی پیشکش کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان نے نواز شریف کو سعودی عرب آنے اور ملاقات کی دعوت کا پیغام بھجوایا ہے

اور کہا ہے کہ اگر نواز شریف مستقل طور پر سعودی عرب رہنا چاہیں تو سعودی عرب ان کا خیر مقدم کرے گا۔قوی امکان ہے کہ نواز شریف مستقل طور پر نہ سہی لیکن عمرہ کی ادائیگی اور شاہ سلمان و محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔دورے کے پیش نظر نواز شریف کے سٹاف افسر، حسین نواز کے ذاتی دوست ، سکول فیلو ود دیگر سٹاف کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں پر وہ نواز شریف کی حسین نواز کی رہائش گاہ پرقیام کے انتظامات میں مصروف ہیں۔سعودی عرب دورے کے دوران نواز شریف کا مسکن اپنے بیٹے حسین نواز کا گھر ہو گا۔دوسری جانب برطانوی وزارت خارجہ نے بھی نواز شریف کو سگنل دے دیا ہے کہ آپ اپنا علاج مکمل ہونے تک لندن میں پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود رہ سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف سعودی حکمرانوں سے ملاقات،عمرہ کے لیے سعودی عرب ضرور جائیں گے لیکن مستقل رہائش لندن میں ہی رکھیں گے۔

آخری آپشن کے طور پر امریکا منتقلی پر غور کیا گیا ہے تاہم اس کے امکانات کم ہیں لیکن انکے ذاتی اور کاروباری دوست شیخ سعید ممکنہ انتظامات کے لیے منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔اگر نواز شریف قطر منتقل ہونا چاہیں تو وہاں کے حکمرانوں سے بھی سیف الرحمان بات کر چکے ہیں

جنہوں نے نواز شریف کی متوقع آمد کا خیر مقدم کیا ہے۔ لیکن اس بات کا امکان کم ہے کہ نواز شریف لندن چھوڑ کر امریکا، سعودی عرب یا قطر منتقل ہو جائیں۔دوسری جانب سے حکومت پاکستان کی طرف سے ان کی وطن واپسی کیلئے کوششیں مزید تیز کر دی گئی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…