ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

”بہت کچھ ہونے والا ہے“

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)”بہت کچھ ہونے والا ہے“ ترجمان دفترخارجہ نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان کل روسی شہر اوفا میں ملاقات ہوگی۔ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف اوسلو سے روس کے شہراوفا روانہ ہوگئے جہاں کل ان کی ملاقات بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ طے ہے جب کہ وزیراعظم نوازشریف سے بھارتی ہم منصب کی ملاقات کی تجویزبھارت نے دی جس پرپاکستان نے دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کی بھارتی تجویزکا مثبت جواب دیا،بھارت سمیت تمام ہمسایوں سے اچھے تعلقات وزیراعظم نوازشریف کی پالیسی کا حصہ ہے جب کہ کل ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت دیگرامورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم نوازشریف بھارتی ہم منصب سے باہمی مفاد کے تمام امورپربات کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف روسی، چینی اور افغان صدور سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور وزیراعظم اوفامیں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت بھی کریں گے جہاں پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت دی جائے گی جب کہ وزیراعظم برکس کے ساتویں سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات اہم پیشرفت ہے جس کا خیرمقدم امریکا سمیت بین الاقوامی برادری نے کیا جب کہ مذاکرات میں فریقین کے درمیان پہلے باضابطہ مذاکرات تھے جب کہ مری میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان اور افغان حکومت کے اہم نمائندے موجود تھے۔ ترجمان کا جنگجو تنظیم داعش کے حوالے سے کہنا تھا کہ داعش پاکستان کے لئے خطرہ ہوسکتا ہے تاہم اس خطرے سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔دفترخارجہ کے ترجمان کا سعودی عرب میں قید پاکستانی شہری زید حامد کے حوالے سے کہنا تھا کہ زید حامد کے لئے قونصلررسائی ابھی نہیں مل سکی جب کہ اس سے متعلق یاددہانی کرائی گئی ہے جب کہ زید حامد سے ان کی اہلیہ سے 6 جون کو ملاقات کرائی گئی تھی اور یہ ملاقات سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے توسط سے ہوئی۔

اوفا(نیوزڈیسک)ایک ایسے وقت میں جب پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدگی کی انتہا کو چھو رہے ہیں، ممالک کے وزرائے اعظم کو ایک بار پھر قریب آنے کا موقع ملا ہے۔ روس کے شہر اوفا میں برکس کانفرنس کے موقع پر نوازشریف اور نریندر مودی کا آمنا سامنا ہوا اور دونوں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تاہم باضابطہ ملاقات آج ہوگی۔ نواز شریف اور نریندر مودی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث بننے والے معاملات پر بات چیت ہوگی۔ نواز شریف کی جانب سے پاکستان میں بھارتی مداخلت اور دہشتگردوں کی امداد کا معاملہ اٹھائے جانے کا بھی امکان ہے۔ روسی شہر اوفا پہنچنے کے بعد بھارتی میڈیا سے انتہائی مختصر گفتگو میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ نریندر مودی سے ملاقات کے بعد ہی کچھ کہہ سکیں گے۔ خیال رہے کہ نریندر مودی حکومت بننے کے بعد پاکستان نے حسب سابق دوستی کا ہاتھ بڑھایا لیکن بھارت حالات کو معمول پر لانے کی راہ میں روڑے اٹکاتا رہا ہے۔ سرحد پار سے مذاکرات کا سلسلہ منقطع ہونے اور کنٹرول لائن پر حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھی دونوں وزرائے کی ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…