منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی میں بچی سمیت عمارت سے چھلانگ لگانے والی خاتون پر سابق شوہر کے قتل کا الزام، خاتون سے متعلق کئی اہم انکشافات

datetime 3  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) گلشن اقبال میں کمسن بیٹی کو عمارت سے پھینکنے اور خود چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے والی خاتون اپنے پہلے شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار ہوچکی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت خاتون گھر میں اکیلی تھی، زخمی مریم نے تین ماہ کا کرایہ بھی مالک مکان کو نہیں دیا جس پر مالک مکان کی جانب سے خاتون کو فلیٹ خالی کرنے کا نوٹس بھی دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی کی رہائشی 33 سالہ مریم نے اپنی لخت جگر ڈیڑھ سالہ بیٹی ایمان کو عمارت سے نیچے پھینک دیا تھا علاقہ مکینوں نے چادر ڈال کر بچی کو بچالیا تھا تاہم خاتون نے عمارت سے خود بھی چھلانگ لگادی جو بجلی کے تاروں سے الجھتی ہوئی نیچے گر کر زخمی ہوگئی تھی، تاہم زخمی خاتون کو نجی اسپتال اس کے بعد جناح اسپتال منتقل کیا گیا، اس حوالے سے ایس ایچ او گلشن اقبال سہیل شہزاد نے بتایا کہ دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ زخمی خاتون پہلے شوہر شہزاد حسن کے قتل کے الزام میں گرفتار ہوکر جیل کاٹ چکی ہے جبکہ 2 سے 3 سال قبل مریم نے دوسری شادی فیصل نامی شخص سے کی تھی ایس ایچ او کے مطابق بلڈنگ کے رہنے والوں سے معلومات ملی ہیں کہ مذکورہ خاتون فلیٹ میں چند ماہ قبل شفٹ ہوئی تھیں ان کا شوہر فیصل کئی دنوں سے بلڈنگ میں نہیں دیکھا گیا جبکہ مالک مکان نے خاتون کو فلیٹ خالی کرنے کے لیے نوٹس بھی دیا ہوا ہے، زخمی مریم نے تین ماہ کا کرایہ بھی مالک مکان کو نہیں دیا خاتون کے اہلخانہ کو تلاش کیا جارہا ہے تاکہ اصل صورت حال سامنے آئے، اسپتال جاکر خاتون کا بیان لینے کی کوشش کی تو ڈاکٹروں نے منع کردیا خاتون بے ہوشی کی حالت میں ہے ہوش میں آنے کے بعد مریم کا تفصیلی بیان لیا جائیگا اور اس سے پوچھا جائیگا کہ اس نے انتا بڑا اقدام کیوں اٹھایا ہے زخمی خاتون کے خلاف اقدام خودکشی اور اپنی کمسن بیٹی کو عمارت سے پھینکنے کا مقدمہ اقدام قتل کے تحت درج کیا جائیگا، پولیس کے مطابق زخمی خاتون مبینہ طور پر نشے کی عادی بھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…