اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

مریم نواز نے نواز شریف کو ویڈیو کال کیوں کر دی

datetime 3  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک /آئن لائن)ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد میاں نواز شریف کو ویڈیو کال کی اورپی ڈی ایم کے زیر اہتمام نکالی جانے والی ریلی کے براہ راست مناظر انہیں دکھائے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوا زشریف کی صاحبزادی نے خطاب کے

دوران عوام کو بتایا کہ انہوں نے ریلی کے مناظر نوا زشرید کو ویڈیو کال کے ذریعے دکھائے ہیں ۔ انہوں نے شرکاء کو نواز شریف ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا سلام بھی دیا ۔ ریلی شرکاء کی جانب مریم نواز نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور والو! آپ نے آج کمال کر دیا ۔ انہوں نے شرکاء کی آمد اور محبت کا شکریہ ادا بھی کیا ۔ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم ریلی کی قیادت کرنے کے لیے بہالپور پہنچ چکی ہیں، جہاں ان کا پارٹی کارکنوں نے بھرپور استقبال کیا۔مریم نواز کی بہاولپورآ مد پر کارکنوں نے ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کیے، اور ان کے حق میں نعرے بھی لگائے، جس کی ویڈیو مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔ مریم نواز کے ہمراہ گاڑی میں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت بھی موجود ہے، جنہوں نے پارٹی کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلاکر جواب دیا۔نائب صدر مسلم لیگ ن کے ہمراہ گاڑی میں سینئر رہنما رانا ثناء اللہ اور پرویز رشید بھی موجود تھے۔‎

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…