اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کے تحت بہاولپور جلسے کے انتظامات مکمل ، مریم نواز کے استقبال میں پاکستان مسلم لیگ ن مسجد کا تقدس بھول گئی ، جلسے کے اسپیکر مسجد کے دیواروں پر رکھ دیے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کیجلسہ گاہ آمد سے قبل ن لیگیوں نےجلسے کے اسپیکر مسجد پر رکھ دیے جس میں کئی گھنٹے میوزک مسلسل چلتا رہا ،
نماز اور اذان کو بھی نظر انداز کیا گیا ۔ نجی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے جلسہ گاہ میں ایک اونٹ لایا گیا جو مریم نواز کی آمد کے وقت صدقے کیلئے ذبح کیا جانا ہے ۔ دوسری جانب بہاول پور ریلی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ رکاوٹیں پہلے بھی توڑیں اب بھی توڑیں گے، عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، عوامی مینڈیٹ پر آنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے ہمیشہ وہ سوالات کیے جاتے جس سے عوام میں مایوسی پیدا ہوتی ہو۔میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ کیسا میڈیا ہے جو کہتا ہے ہم عوام کی آواز ہے، آپ کبھی عوام کی آواز نہیں بنتے بلکہ وہی بات کرتے ہیں جس سے عوام میں مایوسی ہو۔شیخ رشید سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں چھوڑیں، پی ڈی ایم مضبوط اور پرعزم ہے، ہمارے مقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہے، اگر کسی معاملے میں کوئی حکمت عملی تبدیل ہوتی ہے تو ایسے دکھایا جاتا ہے جیسے ہم نے موقف تبدیل کرلیا۔انہوں نے استعفوں کے معاملے پر کہا کہ استعفوں کا مرحلہ ابھی باقی ہے، تمام پارٹی کی قیادت کے پاس استعفے جمع ہوچکے ہیں،31جنوری تک استعفیٰ دینے کی مہلت کا وقت ہے۔صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ اگر عمران خان استعفیٰ نہیں دیتے تو آپ کی کیا حکمت عملی ہوگی، جس پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے بیٹھنا ہے، لانگ مارچ اور استعفے دینے سے متعلق حکمت عملی طے کرنی ہے۔