اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کے علاقے جی ٹین میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے نوجوان شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے واقعے کو پولیس افسران ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش میں لگ گئے، نوجوان مقتول طالب علم کے خلاف دو سابق مقدمات
منظر عام پر لے آئے، ایک فراڈ کا مقدمہ اور ایک منشیات برآمدگی کا مقدمہ مقتول کے خلاف دو مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ پولیس کی جانب سے مقتول کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں فراڈ کا مقدمہ درج تھا جبکہ 6 گرام آئس برآمدگی کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے، دونوں مقدمات 2018 میں درج کئے گئے تھے، پولیس کی جانب سے کہا جا رہا یے کہ ڈکیتی کا کال پر پولیس اہلکاروں نے گاڑی کا تعاقب کیا اورنہ رکنے پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم مقتول کی گاڑی پر سامنے سے کی گئی فائرنگ نے حقائق مسخ کرنے کی پولیس کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔