جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

آصفہ بھٹو زرداری نے والدہ کیلئے خوبصورت نظم لکھ ڈالی

datetime 2  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے خصوصی تحریر کے ذریعے والدہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرگڑھی خدا بخش کی وہ خوبصورت ویڈیوبھی شیئر کی ہے جو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 13ویں برسی کے موقع پر بنائی گئی تھی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارکنان کی

بڑی تعداد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے گڑھی خدا بخش پر جمع ہیں۔کارکنان شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد میں پاکستان پیپلز پارٹی کا پرچم لہراتے ہوئے نعرے بھی لگارہے ہیں۔آصفہ بھٹو نے ایک منٹ 19 سیکنڈز پر مبنی یہ خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے والدہ کی یاد میں ایک خصوصی تحریر میں خراج عقیدت بھی پیش کیاہے۔آصفہ بھٹونے لکھاکہ عظیم ہے کنیز ہے،شہید ہے عظیم بینظیر ہے،وفاق کی امنگ تھی عوام ہی کے سنگ تھی،کنیزِ کربلا کی بس یزیدیت سے جنگ تھی،چلے چلو بڑھے چلو عدل کی راہ پر بڑھے چلو،یہ جنگ ہے تو جنگ سہی وطن پے جان واری ہے،یہ بازی خون کی بازی ہے یہ بازی تم نے ہاری ہے،جو کل تھے ہم وہ آج ہیں وطن کی رکھیں لاج ہیں،لہو کی یہ جو ریت ہے وہی تو موت یزید ہے۔ آصفہ بھٹو کی اس خصوصی پوسٹ کو انسٹاگرام صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین کی بڑی تعداد کمنٹ سیکشن میں جئے بینظیر بھٹو کے نعرے بھی لگا رہی ہے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…