ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ملک بھر میں یوم علیؑ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک)ملک بھر میں یوم علیؑ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کوئٹہ میں دو اور پشاور میں تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ کراچی میں یوم علی ؑکے جلوس کے لئَے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔پہلی بار روبوٹ کے ذریعے جلوس کے راستوں کو کلیئر کیا جا رہا ہے ، مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہو کر ایم اے جناح روڈ پر پہنچے گا۔مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کے 11ہزار جبکہ رینجرز کے ایک ہزار سے زائد جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ جلوس کے 350 راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔223 عمارتوں پر پولیس کے کمانڈوز جبکہ 22 بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں۔ شہر کے تین زونز میں مختلف مقامات پر 331 مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ 178جلوس برآمد ہو کر مرکزی جلوس سے ایم اے جناح روڈ پر شامل ہوں گے۔لاہور میں یومِ علیؑ کا جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہو کر اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا ، جلوس کو چار درجاتی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے جبکہ ہیلی کاپٹر اور ڈرون کیمروں سے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔لاہور میں یومِ علی ؑکا جلوس مبارک حویلی سے کچھ دیر میں برآمد ہو گا اوراپنے روائتی راستوں چوک نواب صاحب، موچی گیٹ، کوچہ شیعان، پرانی کوتوالی، کشمیری بازار اور بھاٹی گیٹ سے گزرے گا اور کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے شرکا چوک رنگ محل میں نماز ظہرین ادا کریں گے ، یومِ علی ؑکے روائتی جلوس کے روٹ کو سیکیورٹی کے لیے 12 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک سو پچیس سی سی ٹی وی کیمروں، تین ڈرون کیمروں اور ایک ہیلی کاپٹر کے ساتھ جلوس کی زمینی اور فضائی نگرانی کی جارہی ہے ،جلوس کے روٹ پر موبائل فون سروس جلوس کے اختتام پذیر ہونے تک معطل رہے گی۔کوئٹہ میں یوم علی ؑکے جلوس کی مکمل تیاریاں کر لی گئی ہیں ، شہر میں دو روز کیلئے دفعہ 144 اور ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔ یوم علی کا جلوس رات 9 بج کے 30 منٹ پر برآمد ہوگا جو نیچاری چوک ،علمدار چوک ،عبداللہ مسجد سٹریٹ ،کانسی روڈ ، میگانگی روڈ ،آرچر روڈ کراس، آرٹ سکول روڈ ، پرنس روڈ سفیر مسجد چوک سے ہوتے ہوئے علمدار روڈ نیچاری چوک پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کی سیکورٹی پر 15سو پولیس ، اے ٹی ایف ، بی سی اور آر آر جی پر مشتمل جوان مامور ہونگے۔ روٹس کے اطراف کی گلیوں اورسٹرکوں کو آج شام تک مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے یوم علی ؑکے موقع پر تین روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور 4 افراد سے زائد اکھٹے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کر دی۔ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض محسود کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق یوم علی ؑکے موقع پر 8 سے 10جولائی تک امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت تین روز تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ، افغان مہاجرین کی شہر اور کینٹ کے علاقوں میں داخلوں پر پابندی ، 4 افراد سے زائد افراد ایک جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی میں جلوس کی گزر گاہوں کی وجہ سے اندرون شہر میں ٹریفک کی آمد و رفت پر بھی تین روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…