اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیپرا نے گنے کے چھلکے سے پیدا ہونیوالی بجلی کا ٹیرف مقرر کر دیا ، گنے کے چھلکے سے پیدا ہونیوالی بجلی کی اوسط قیمت 10 روپے 72 پیسے فی یونٹ ہوگی۔ نیپرا کے مطابق گنے کے چھلکے سے پیدا ہونیوالی بجلی کا ٹیرف 30 سال کیلئے مقرر کیا گیا ہے ، پہلے دس یونٹ کیلئے ٹیرف 12 روپے 8 پیسے ہوگا جبکہ گیارہ سے تیس کے دوران ٹیرف آٹھ روپے اٹھارہ پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ گنے کے چھلکے سے پیدا ہونے والی بجلی کے ٹیرف میں ہر سال اوسط دس فیصد کمی ہوگی ، گنے کے چھلکے سے پیدا ہونیوالی بجلی کی اوسط قیمت 10 روپے 72 پیسے فی یونٹ ہوگی۔