لاہور(آن لائن) تحریک انصاف کے دیرینہ رہنما انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے حکمراں جماعت تحریک انصاف اپنے ایک اور دیرینہ رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما خالد محمود گجر دنیا سے رخصت ہوگئے۔انہوں نے حکمراں جماعت کے ٹکٹ پر حلقہ پی پی 144 سے الیکشن لڑا، جبکہ وہ پنجاب حکومت کی لاہور
ٹرانسپورٹ کمپنی کے وائس چئیرمین بھی تھے۔خالد محمود گجر کافی عرصہ سے گردوں کیعارضہ میں مبتلا تھے۔ کچھ عرصہ قبل انہیں طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج تھے۔ اب دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ خالد محمود گھر کے انتقال پر تحریک انصاف کی سینئر قیادت کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔