ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان 2021 میں وزیراعظم نہیں رہیں گے، تمام ماہرین علم نجوم کی متفقہ پیشگوئی

datetime 31  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان 2021ء میں وزیراعظم نہیں رہیں گے، اس بات کی پیشگوئی ماموں ماہر علم نجوم، سامعہ خان ماہر علم الاعداد، عالیہ نذیر ماہر ٹیروکارڈ اور علی محمد خان ماہر علم نجوم نے کی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے عالیہ نذیر نے کہا کہ میں نے جب وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کا حلف لیا تھا تو میں نے اس وقت

پیشگوئی کر دی تھی کہ ان کی حکومت 2021ء کے وسط تک رہے گی، اب جب ہمارے ستارے دیکھتے ہیں تو اس سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ سسٹم بدلنے والا ہے، عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گا یا صدر بھی بن سکتے ہیں۔ عمران خان اسمبلیاں توڑ بھی سکتے ہیں لیکن عمران خان دوبارہ پاور میں آ سکتے ہیں۔ عمران خان اپنی بساط خود لپیٹنے والے ہیں اور دوبارہ خود ہی بساط بچھائیں گے، سامعہ خان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تین ایسے مقام آئے ہوں گے جب عمران خان کا دل چاہا ہو گا کہ وہ سب کچھ چھوڑ کر یہاں سے نکل جائیں، علم الاعداد کے مطابق 22 فروری تک ان پر شدید دباؤ آ رہا ہے، یہ بات طے ہے کہ اس ملک میں اس سال سسٹم نے بدل جانا ہے وہ صدارتی نظام بھی ہو سکتا ہے، وہ نیشنل گورنمنٹ بنتی ہے یا ٹیکنو کریٹس سیٹ اپ بنتا ہے، اس بارے میں مجھے نہیں پتہ۔ مجھے یہاں عمران خان بینفشری نظر نہیں آتے ہیں۔ اس بارے میں علی محمد خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جب حلف لیا تھا اس وقت بھی ستاروں کی پوزیشن خراب تھی، تو ایسی صورت میں جب کوئی شخص کوئی کام کرتا ہے تو وہ اپنی مدت پوری نہ کر سکتا۔ میرے زائچے کے مطابق عمران خان کے لئے فروری 2021ء سے لے کر جون 2021ء تک انتہائی سخت وقت ہو گا۔ اس میں حکومت جانے یا پھر عمران خان وزارتِ عظمیٰ پر نہ رہیں یہ صورتحال بن رہی ہے۔ ستاروں کی چال یہ بتا رہی ہے

لیکن صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ہے، عمران خان مختلف وظائف بھی کرتے ہیں اور صدقہ بھی کرتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ صدقہ بلاؤں کو ٹال دے۔ اس کے برعکس جون عمران خان کے لئے بہت خطرناک نظرآ رہا ہے۔ اس پر بات کرتے ہوئے ماہر علم نجوم ماموں نے کہا کہ نئے سال میں عمران خان کے لئے کافی مشکلات آنے والی ہیں۔ ماہر علم نجوم نے کہا کہ عمران خان بہت سخت جان ہیں، وہ امید ہے مینج کر جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…