کراچی(این این آئی)سیاسی رہنما سردار عبدالرحیم روڈ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں۔سندھ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)کے ترجمان اور مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ذرائع کے مطابق سردار عبدالرحیم کی گاڑی کو حادثہ ڈیفنس
کورنگی روڈ پر پیش آیا۔ جہاں جی ڈی اے رہنما کی لینڈ کروزر گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوگیا، جس کی وجہ سے وہ فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔سندھ میں اپوزیشن اتحاد کے رہنما کو حادثے کے باعث گردن اور جسم میں اندرونی چوٹیں آئی ہیں۔سردار عبدالرحیم کا ڈاکٹروں نے چیک اپ کرلیا ہے اور چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔