لاہو ر(این این آئی/آئن لائن) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خوا جہ آصف کو راہداری ریمانڈ کے بعد راولپنڈی سے قومی احتساب بیور و ( نیب ) لاہور کے دفتر منتقل کردیاگیا ۔ نیب لاہور میں خواجہ آصف کا میڈیکل چیک اپ بھی کیاگیا ۔ خواجہ آصف کو آج بروز ( جمعرات ) کو ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔نیب نے خواجہ آصف کوا ثاثہ جات کیس میں منگل کے روز اسلام آباد میں احسن اقبال کی رہائشگا ہ سے
گرفتار کیاتھا ۔ احتساب عدالت نے مسلم لیگ کے سینئیر رہنماء خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا ہے ۔خواجہ آصف کو منگل کو نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا ،چیئرمین نیب نے 23 دسمبر کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، نیب کے مطابق خواجہ آصف کے خلاف نیب لاہور میں انکوائری جاری ہے،احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے دو روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی جہاں انکا ایک دن کا ریمانڈ منظور کرلیا گیا ۔