منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

نجی اسکولوں کی لوٹ مار کے خلاف والدین کی تنظیم سپریم کورٹ پہنچ گئی

datetime 30  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان نے نجی اسکولوں کی لوٹ مار اور ظلم کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو 13 نکات پر مبنی سوموٹو ایکشن کے لیے درخواست دے دی اور کہا ہے کہ حکم کے باوجود اسکول کھلے ہیں اور ڈرا دھمکا کر زائد فیسیں وصول کی جارہی ہیں۔ی

ہ بات والدین نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان ندیم مرزا نے کہاکہ حکومت کی جانب سے اسکولوں کی بندش کے احکامات کے باوجود پورے پاکستان میں اسکول کھلے ہیں، بغیر یونیفارم کے بچوں کو پچھلے دروازے سے اسکول بلا کر بچوں کو کیا نفسیاتی تعلیم دی جارہی ہے؟ وزرائے تعلیم نے حکومتی رٹ کو مذاق بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکول مالکان کی ملی بھگت سے والدین کو لوٹا جا رہا ہے، پرائیویٹ اسکول مالکان کھلم کھلا حکومتی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، وزرائے تعلیم بتائیں کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزیوں پر اسکول مالکان پر کتنی ایف آئی آر کاٹی گئیں؟ بند اسکولوں کی پوری فیسیں اضافے کے ساتھ وصول کرنے کے لیے پرائیویٹ اسکول مالکان ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں۔ندیم مرزا نے کہا کہ طلبا کے والدین اس وقت شدید ذہنی اذیت میں ہیں، کورونا کی نئی قسم بچوں کو بھی متاثر کررہی ہے، کورونا کے خاتمے تک اسکول نہ کھولے جائیں، مارچ 2020 سے مارچ 2021 تک کی فیسیں سو فیصد نہیں لی جائیں، حکومت اسکول مالکان سے والدین کو ڈرا دھمکا کر وصول کی جانے والی تمام فیسوں کی واپسی کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود ایڈووکیٹ ناصر رضوان نے کہاکہ والدین کی داد رسی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو 13 نکات پر مبنی سوموٹو ایکشن کے لیے درخواست دے دی ہے، بند اسکولوں کی فیسوں کی ادائیگی پاکستان کے ہر گھر کا مسئلہ ہے، چیف جسٹس پاکستان فوری طور پر سوموٹو ایکشن لیں، والدین کی داد رسی کریں، ہماری جدوجہد تعلیم کے نام پر لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…