اسلام آباد (این این آئی)قومی ایئر لائن طیارہ حادثے میں جاں بحق مسافروں کے ورثا کو انشورنس کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ حادثے کے 8 ورثا نے وراثتی سرٹیفیکٹ جمع کرائے تھے، 8 ورثا کو ادائیگیاں کر دی گئی ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ورثا کو
فی کس ایک کروڑ روپے انشورنس کی ادائیگی کی گئی، مجموعی طور پر 8 کروڑ 80 لاکھ روپے ادا کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق تدفین کی مد میں دس لاکھ روپے نہ لینے والوں کو بھی ادائیگی کی گئی ہے، ورثا سے وراثتی سرٹیفیکٹ موصول ہوتے ہی ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔