پیر‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمن کے مقابلے کے لیے مولانا محمد خان شیرانی کا نام پیش کیا تو تین دن تک یہ کام نہ ہوا ، مولانا فضل الرحما کیا کرنا چاہتے ہیں ، حافظ حسین احمد کا تہلکہ خیز انکشا ف

datetime 29  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام کے سابق مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ دیگر جماعتوں کی کرپشن کو چھپانے کیلئے نکلی ہے اس وقت جے یوآئی ف میں مکمل ڈکٹیٹر شپ چل رہی ہے مولانا فضل الرحمن سے

اختلاف کرنے والے کو پارٹی سے نکال دیا جاتا ہے ۔منگل کے روز جے یوآئی فضل الرحمن گروپ سے نکالے جانے والے سینیئر اراکین کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے زریعے خطاب کرتے ہوئے  حافظ حسین احمد نے کہاکہ نہ ہم نے جماعت چھوڑی ہے اور نہ ہم نے جماعت سے علیحدگی اختیار کی ہے انہوں نے کہاکہ جب مولانا فضل الرحمن کے مقابلے کے لیے مولانا محمد خان شیرانی کا نام پیش کیا تو تین دن تک اجلاس نہ ہو سکا  اورمولانا فضل الرحمن نے ارکان کو مجبور کیا کہ مولانا شیرانی اْن کے مقابلے سے دستبردار ہوجائیں اجلاس میں کوشش کی گئی کہ مولانا فضل الرحمن کو جماعت کا تا حیات امیر منتخب کیا جائے  اورجب بعض ارکان نے دستور کا حوالہ دیا تو اْن کی بات نہ سنی گئی ارکان کا موقف تھا جن جماعتوں کی کرپشن کو سہارا دینے کے لیے ہم نکلے ہیں وہ بھی ہمارا ساتھ نہیں دینگے  انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کے تیرہ دن کے اندر مسلم لیگ ن نے اپنی ڈیل کر لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…