جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی اداکارہ اور رئیلٹی شو”بگ باس” سیزن 7 کی فاتح گوہرخان اور معروف ٹک ٹاکر، کوریو گرافر زید دربار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

datetime 28  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی خوبروادکارہ گوہر خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں  ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ سیزن 7کی فاتح گوہر خان اور معروف ٹک ٹاکر ، کوریو گرافر زیدخان دربار شادی کر لی ہے ۔ گوہر نے شادی کیلئے پاکستانی فیشن ڈیزائنر سائرہ شاکرہ کے لیبل

” لام ” کا تیار کردہ لباس منتخب کیا۔زید خان بھارتی معروف موسیقار اور کمپوزر اسماعیل دربار کے بیٹے ہیں ۔ شادی کی تمام رسمیں اسلامی روایات کے مطابق ہوئیں ، کرونا وائرس کی وجہ سے محدود مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس کی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں نے جیسا لباس اپنے خوابوں میں سوچا تھا کہ ویسا ہی بنا جس کا انہوں نےپاکستانی فیشن ڈیزائنرز کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے کہ نومبر میں معروف رئیلیٹی شو بگ باس 7 کی فاتح اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے مشہور بھارتی ٹک ٹاکر زید دربار سے منگنی کرلی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل گوہر خان ان دنوں مشہور بھارتی ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ شادی کی افواہوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے، دونوں کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ دونوں 22 نومبر کو شادی کرنے والے ہیں لیکن خبر ہے کہ شادی نومبر میں نہیں بلکہ دسمبر میں کریں گے۔ اس کے لیے انہوں نے ایک خاص دن کا انتخاب کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…