بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بڑا بریک تھرو، مذاکرات کیلئے حکومت نے شرط بتا دی

datetime 28  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ فوج حکومت ساتھ ہے، منتخب حکومت کسی کی بھی ہو، آرمی چیف کو خود منتخب کیا اور توسیع دی پھر آج کیوں مسئلہ ہورہا ہے، اپوزیشن ہمیں مہینہ نہیں سال بتا دیں کہ کب ان کے استعفے آئیں گے، وزیراعظم نے اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں مذاکرات کی دعوت دی ہے اسلام آباد میں وفاقی وزراء فیصل واوڈا، شبلی فراز اور فواد چودھری

نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ کل مریم نواز کا رونا دھونا اور بیچارگی دیکھنے کو ملی۔قوم کے سامنے مریم نواز نے پھر سے جھوٹ بولا۔ مریم نواز سے پوچھا گیا کبھی تم نے جمہوریت کیلئے کام کیا یا کبھی ٹوسٹ پر مکھن لگایا۔ اپوزیشن لیڈرمریم نواز کے چچا ہیں لیکن استعفا مریم نواز مانگ رہی ہیں۔ مریم نواز کو آخر لوگ کیسے لیڈر مانتے۔ کیا انھیں ڈھائی سال بعد الیکشن چوری ہونے کی بات سمجھ آئی؟ اگر الیکشن چوری ہوئے تو ابھی تک یہ عدالت کیوں نہیں گئے؟ انہوں نے کہا کہ مریم نواز یا مریم صفدر، پتا نہیں کیا نام ہے ان کا۔ ہمیں مہینہ کیا سال بھی بتا دیں کہ کب ان کے استعفے آئیں گے۔ بارڈر پر وہی فوجی کھڑے ہیں جو سینے پر گولی کھاتے ہیں۔ آپ نے تو آرمی چیف کو خود منتخب کیا اور توسیع دی تو آج مسئلہ کیا ہورہا ہے۔ فوج منتخب حکومت کے ساتھ ہے چاہے کسی کی بھی ہو۔ مشرف آخر گیا کس کے زمانے میں تھا؟ نوازشریف کے زمانے میں۔ نوازشریف بھگوڑے کے بھی دروازے بند ہوگئے ہیں۔پورے کا پورا خاندان پاکستان کی عدالتوں سے بھاگا ہوا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ کل شہید بینظیر کی برسی کا جلسہ تھا۔ مریم نواز نے کون سی جدوجہد کی ہے کہ اسے لیڈر مانا جائے۔ الیکشن چوری ہونے کے الزام لگائے، چوری کے ثبوت دو۔ اپوزیشن کے کیسز میں آسانیاں ملیں تو سب ٹھیک ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 7 جوان شہید ہوئے

لیکن پی ڈی ایم جلسے میں کوئی ذکرنہیں تھا۔اس گروہ کا مقصد ملک میں صرف افراتفری پیدا کرنا ہے۔ پی ڈی ایم کا مقصد میں، میرا خاندان اور میری دولت بچاؤ مہم ہے۔ یہ چاہتے ہیں جمہوری حکومت کو غیرجمہوری طریقے سے گرایا جائے۔ کل بینظیرشہید کی برسی تھی،ہمارا رواج ہے برسی میں دعا کی جاتی ہے۔ کل بینظیرمرچکیں کیونکہ پی ڈی ایم میں بینظیر، بھٹو کو تکلیف دینے والوں

کو بٹھایا گیا۔فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز نے زندگی میں کبھی اپنا کچن نہیں چلایا، بلاول بھٹو نے کوئی کام نہیں کیا، اپنی سی وی جمع کروا رہے ہیں ہم پاکستان کے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، ہمارے ملک میں دادا کے بعد ابا، ابے کے بعد پوتے تیار ہورہے ہیں، مریم نواز کے گلے میں سریا ہے، بڑوں کے بارے بات کرنے کی تمیز نہیں ہے، آپ جس بدتمیزی سے مشرف اور وزیراعظم

کیخلاف بات کررہے ہیں، مشرف نے تین جنگیں لڑی ہیں، وزیراعظم کے آفس کا پروٹوکول ہے، مریم نواز کی لڑائی اپنے چچا اور کزن سے ہورہی ہے۔مجھے تو یقین ہے شہبازشریف کی جیل میں ہونے کا فائدہ مریم نواز کو ہورہا ہے، فضل الرحمان جتھے لائیں گے، پھر ہم اسلام آباد چڑھائی کریں گے۔ آپ نے اسپیکر کو کہا ہمارے دوایم این ایز کے استعفے منظور کرلیں، لیکن اب اسپیکر

پیچھے پیچھے ہیں، استعفے دینے میں مریم نواز اور فضل الرحمان کی دلچسپی ہے، جبکہ آصف زرداری اور شہبازشریف کو پتا ہے سسٹم کے اندر رہ کرلڑائی لڑنا ہوتی ہے۔ اب مریم نوازاور بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنادیں؟ جن کو دنیا کا کچھ پتا نہیں، خطے میں کیا ہورہا ہے۔ ہم نے پہلے ہی سنجیدہ لوگوں کو دعوت دی کہ آؤ مذاکرات کرلو۔ مذاکرات پارلیمنٹ میں ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…