اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا میں شدید سردی صوبے میں ایمرجنسی نافذ

datetime 28  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا نے شدید سرد موسم کے باعث ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق شدید سرد موسم کی ایمرجنسی میں تمام بے گھروں کو شیلٹر اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔

محکمہ ریلیف کے اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر بے گھروں کے لیے شیلٹر، دو وقت کا کھانا اور ناشتے کا بندو بست کریں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ شدید سرد موسم کی ایمرجنسی کے تحت عارضی بے گھر افراد کو بھی سہولیات دی جائیں گی۔خیبر پختونخوا میں شدید سردی کے باعث محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامے کے مطابق ناشتے کے لیے100روپے، دوپہر اور شام کے کھانے کے لیے فی کس 200،200 روپے مختص کیے گئے ہیں، شدیدسرد موسم کی ایمرجنسی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2010ء کے تحت لگائی گئی ہے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…