کراچی(نیوزڈیسک) گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان نے دہشت گردوں کے خلاف رینجرز کی بلاتفریق کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات کی، جس میں باہمی امور اور صوبے میں امن و امان کے حوالےسے تفصیلی تبادلہ خیال اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کو شفاف بنانے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے مربوط لائحہ عمل ترتیب دینے پر غور کیا گیا۔
ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے امن و امان کے قیام میں رینجرز کی قربانیوں کو سراہا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر اطمینان کا اظہارکیا جس پر ڈی جی رینجرز کی جانب سے صوبے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کےعزم کا اظہارکیا گیا۔
گورنرسندھ کا دہشت گردوں کے خلاف رینجرز کی بلاتفریق کارروائیوں پر اظہار اطمینان

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں