ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

برف باری ، خون جما دینے والی سردی، خبردارعوام ان علاقوں کا سفررات کے وقت نہ کریں ،خصوصی ہدایات جاری

datetime 28  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد ( آن لائن )ایبٹ آباد اور گلیات میں برفباری کے سبب سیاحوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ سیاح رات کو سفر نہ کریں، دوران سفر مشکلات سے بچنے کیلئے گاڑی میں چین لازمی رکھیں۔حکام کا کہنا ہے کہ برف کے سبب سڑکوں پر

پھسلن سے مقامی افراد اور سیاحوں کو آمدرفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس سے بچنے کیلئے سیاح گرم کپڑے اپنے ساتھ رکھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزخیبر پختونخواہ میں ایکسٹریم کولڈ موسمی ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے ۔ محکمہ ریلیف نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ صوبے میں انتہائی سرد موسم کی ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے ،بے گھر افراد کو شیلٹر اور کھانا فراہم کرنے کا بندوبست کر لیاگیا ہے ۔ جاری علامیے میں ڈپٹی کمشنرزبے گھر افراد کو شیلٹرز میں کھانا فراہمی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ اعلامیے کے مطابق ناشتے کے لیے 100 روپے اور دوپہر اور شام کے کھانے کے لیے 2،2 سو روپے فی کس مختص کیے گئے ہیں۔دوسری جانب کراچی میں ٹھنڈی، تیز اور گرد آلود ہوائیں چل پڑیں۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آج کراچی میں ریکارڈ توڑ سردی پڑسکتی ہے تاہم موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کا 7سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے، سردی کی شدت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہ سکتی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ پورے سال سردیوں کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ اس موسم کا اپنا ہی ایک مزہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…