اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)لاڑکانہ میں لگنے والے سیاسی تھیٹر میں انوکھے واقعات ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ خدا بخش میں آج سیاسی تھیٹر لگایا جارہا ہے اور اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے مفادات کیلئے ایک ہو ئی ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ چوروں کے ٹبر کے منفی بیا نات سے مثبت اثرات آنا شروع ہو چکے ہیں
اور گڑھی خدا بخش میں ہونے والے اجتماع نے وزیراعظم کے بیان پر مہر لگا دی ہے اور آج کا اجتماع بھی عمران خان کے بیانیہ کی جیت ہے۔دوسر جانب وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بدترین مخالفین کی آمد پر ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کوتکلیف پہنچ رہی ہوگی،مریم نواز کا لاڑکانہ جانا اوپر سے لڑائی اندر سے بہن بھائی کی تاریخی حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بی بی اور بھٹو شہید کے فلسفے اور نظریات کے بد ترین مخالف آج ان کے گھر براجمان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انکاایجنڈا اپنی ذات سے شروع ہوکر اپنی ذات پر ختم ہو جاتا ہے،ان کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ مریم نواز کا لاڑکانہ جانا اوپر سے لڑائی اندر سے بہن بھائی کی تاریخی حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے ایک دوسرے کے گھروں کے مہمان بن گئے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ یہ ان کی اصلیت ہے۔ یہ عوام کے سامنے کچھ اور پیچھے کچھ اور ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جب بھی کرپشن، دو نمبری، ہارس ٹریڈنگ،چھانگا مانگا، چمک اور بریف کیس کا نام آئے گا تو نواز شریف کا نام آئیگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کا تابعدار اور چوروں لٹیروں کیلئے تھانے دار ہے۔