اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف ماہر علم نجوم سامعہ خان نے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کرتے ہوئے نظر نہیں آتے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں اینکر پرسن نے ان سے سوال کیا کہ
تحریک انصاف کی حکومت 2021آرام سے گزار پائے گی اور کیاوزیراعظم عمران خان موجود رہیں گے ؟۔اس پر جواب دیتے ہوئے سامعہ خان نے کہا کہ مجھے وزیراعظم عمران خان پانچ سال مکمل کرتے ہوئے نظر نہیں آتے ،مجھے اس ملک میں نظام کی یکسر تبدیلی نظر آتی ہے ۔اس نظام کی تبدیلی کا نام جو بھی ہو لیکن نظر یہ ہی آتا ہے کہ مستقبل میں نظام تبدیل ہو جائے گا۔پاکستان میں جومکمل گرہن لگا تھا اس سے عمران خان کی زندگی میں سال 2019اور 2020کے درمیان تین ایسے لمحات آئے ہیں جس پر عمران خان کو لگا کہ سب کچھ لپیٹ دیا جائے لیکن 2021تبدیلی کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو گا۔سامعہ خان نے کہا کہ اگرتبدیلی آئے گی تو یہ ملک کی بہتری میں ہو گی ،اس تبدیلی کی وجہ اپوزیشن بنے یا ملک کی سرحدوں کی وجہ سے یہ صورتحال بنے ،جھڑپوں کی شروعات ہو جانی ہے ،جس میں پاکستان کو بھی شامل کیا جائے گا لیکن ممالک کی نئی صف بندیو ں سے پاکستان کو معاشی طور پر بھی فائدہ ہو گا۔یا د رہے کہ اپوزیشن کے اتحا د پی ڈی ایم کی وجہ سے اس وقت حکومت سخت مشکلات میں ہے ۔