ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس،دنیابھر کی نظریں روس پر لگ گئیں،پاکستان اوربھارت پھر آمنے سامنے

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو/بیجنگ (نیوزڈیسک)شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس(آج) جمعرات کو روس کے شہر اوفا میں شروع ہوگا۔ اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے علاوہ مبصر ممالک کے سربراہان اور وزرائے اعظم بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں تاجکستان، ازبکستان، قزاخستان، ترکمانستان، کرغزستان، چین اور روس کے صدور اور وزراءاعظم شرکت کریں گے.اس کے علاوہ پاکستان، بھارت، افغانستان، ایران اور منگولیا کے صدور اور وزراءاعظم بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں خطے کے ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر غورکیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے سے متعلق امور پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گاادھر چین کے نائب وزیرخارجہ چینگ گو پنگ نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان اوربھارت کی شمولیت سے تنظیم کی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو تعمیری بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں اس وقت پاکستان، بھارت، افغانستان، ایران اور منگولیا کو مبصرکا درجہ حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم میں پاکستان اوربھارت کی شمولیت سے خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں قیام امن میں مدد ملے گی جبکہ اس سے پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی میں بھی کمی ہوگی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…