منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

عمران صاحب خدا کیلئے انڈوں اور تیل پر نوٹس نہ لینا ورنہ قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی

datetime 26  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوںمیں مزید اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈے 300 سو روپے درجن ، تیل320روپے کلو، عمران مافیا نے عوام کا تیل نکال دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سب

سے پہلے عمران صاحب سے درخواست ہے کہ خدا کے لئے انڈوں اور تیل مہنگا ہونے کا نوٹس نہ لینا ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے نوٹس لیا تو قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی اور بے چارے عوام مزید مہنگی اشیاء نہیں خرید سکتے ۔انہوں نے کہا کہ مئی 2018 میں تیل 180 روپے فی لیٹر تھا ، ’صادق اور امین ‘کے دور میں پیکٹ میں300اور بوتل میں320 روپے مل رہا ہے ،تین مہینے پہلے تیل 260 روپے فی لیٹر ، دو ہفتے پہلے 280 روپے فی لیٹر ، اور آج 300 روپے فی لیٹر ہوچکا ہے ،2018میں انڈا 7 روپے کا اورفی درجن 84 روپے تھے ، ’صادق اور امین‘ کے دور میں انڈے300 روپے فی درجن ہوچکے ہیں ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹا ، چینی ، گیس، بجلی دوائی مافیا کی جیب بھرنے کے بعد سہولت کار عمران صاحب کمیشن بناتے ہیں ،واہ ،اب انڈے ، مرغی اور تیل مافیا کی جیب بھرنے کی باری ہے، پھر سہولت کار عمران صاحب ایک اور کمیشن بنائیں گے، واہ ۔انہوں نے کہا کہ کمیشن لینے کے بعد کمشن بنانا ووٹ چور حکومت کا عوام کوفریب دینے کا معمول بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ہر طرح کے مافیا کے سہولت کار عمران صاحب کے اب گھر جانے کا وقت آ گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…