اداکارہ مشال خان کا عدالت میں درخواست دینا ریچھ رانو کیلئے اچھا ثابت ہوا،عدالتی حکم جاری

26  دسمبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی) اداکارہ مشال خان کی درخواست پر ریچھ رانو کو نئے پنجرے میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا گیا ۔گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کو نئے پنجرے میں منتقل کرنے کا حکم دیا۔ریچھ رانو کو قدرتی ماحول

کی فراہمی کی درخواست اداکارہ مشال خان نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کررکھی ہے۔درخواست کی سماعت کے دوران ماہرین کی جانب سے رپورٹ بھی پیش کی گئی، سماعت کے بعد عدالت نے ریچھ رانو کو قدرتی ماحول کی فراہمی کا حکم دیا، عدالت نے اپنے حکم میں دیگر تمام جانوروں کوبھی قدرتی ماحول فراہم کرنے کا حکم دیا۔ماہرین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریچھ رانو کے لیے پنجرہ 2100 اسکوائر فٹ پر مشتمل ہونا چاہیے، پنجرے کے تینوں اطراف میں کوئی پنجرہ نہیں ہونا چاہیے، پنجرے کے باہر دو اطراف بڑے بڑے درخت بھی لگائے جائیں، درختوں کے سائے سے رانو کو قدرتی ماحول فراہم ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رانو کا پنجرہ بھی مکمل طور پر نیا بنایا جائے، پانی اور بجلی کا مکمل بندوبست بھی ہونا چاہیے، عدالت نے کے ایم سی اور زو اتھارٹی کو ماہرین کی سفارشات پر عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…