اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مولانا فضل الرحمان کا پیپلز پارٹی کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ۔پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ میں اختلافات کی خبروں کو تقویت مردان جلسے میں پیپلز پارٹی کے شرکت نہ کرنے بعد ملی ۔ جبکہ یہ خبر یں سامنے آتی رہیں کہ مردان جلسے میں
بابر فرحت اپنی ریلی کیساتھ پہنچے تھے تو اس وقت جلسہ اختتامی مراحلے میں داخل ہو چکا تھاجبکہ وہاں پر کسی پی پی رہنما کی جانب سے خطاب نہیں کیا گیا ، اس حوالے سے پاکستان ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ ریلیوں کی وجہ سے کافی رش پڑھنے کی وجہ سے ہر پارٹی کے رہنمائوں کا دشواریوں کا سامنا رہا ہے جبکہ جلسے میں پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت بابر نے شرکت کی تھی جبکہ انہوں نے اختلافات کی خبروں کو بالکل مستر دکیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ قیادت بڑے شہروں میں جلسے کر چکی ہے جبکہ اب ریلیوں کا اعلان کیا ہے اس میں ضروری نہیں پارٹی قیادت شرکت کرے ، اس میں دو رہنما ، یا پانچ رہنما تک شامل ہو سکتے ہیں ۔ تاہم اس حوالے سے اہم اطلاعات سامنے آئیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے 27دسمبر کے جلسے میں مولانا فضل الرحمان کا خصوصی دعوت دی گئی جبکہ سربراہ پی ڈی ایم نے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ اور جے یو آئی (ف)کے سربراہ نے خود شرکت کی بجائے اپنی جماعت کی طرف سے 5رکنی وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔