جمعہ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی مشہور نیورلینڈ رینچ رہائش گاہ  انتہائی کم  قیمت پر فروخت کردی گئی

datetime 25  دسمبر‬‮  2020 |

کیلی فورنیا( آن لائن )امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی مشہور نیورلینڈ رینچ رہائش گاہ آخر کار فروخت ہوگئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مائیکل جیکسن کے سائکامور ویلی رینچ نامی اسٹیٹ کو نہایت کم ترین قیمت یعنی 22 ملین ڈالرز میں خریدا گیا ہے۔اس رہائش گاہ کو مائیکل جیکسن کے فیملی فرینڈ اور ارب پتی سرمایہ کار رون برکلے نے خریدا ہے۔

نیور لینڈ رانچ کی 2015  میں 100 ملین ڈالرز کی قیمت مانگی جاتی تھی۔گزشتہ سال اس کی قیمت31 ملین ڈالر لگائی گئی تھی۔ مائیکل جیکسن نے1987 میں اس کو19.5 ملین ڈالر کے عوض خریدا تھا اور اپنی مقبولیت کے دنوں میں یہاں زندگی گزارتے تھے۔پاپ گلوکار یہاں ایک چڑیا گھر بھی بنایا جہاں وہ بچوں اور ان کے اہلخانہ کو انٹرٹینمنٹ فراہم کرتے تھے۔1990 سے2000 کی دہائی میں مائیکل پر الزام لگا انہوں نے اس رہائش گاہ میں13 سالا بچے کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔سال 2005 میں مائیکل جیکسن الزا سے بری ہوگئے اور یہ رہائش چھوڑ کر لاس اینجلس منتقل ہوگئے۔مائیکل جیکسن25 جون2009 میں دوا کی زیادہ خوراک کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ موت سے قبل وہ کئی برس تک عوام کی نگاہوں سے دور رہے لیکن آخری ایام میں وہ دوبارہ لندن میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔پاپ اسٹار کی قبر تک عام افراد کو رسائی حاصل نہیں ہے۔ مائیکل جیکسن کی اکلوتی بیٹی پیرس جیکسن کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو قتل کیا گیا لیکن اس کے متعلق کوئی ثبوت منظرعام پر نہیں آئے۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…