منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کے دور میں وفدکو اسرائیل بھجوانے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ، ن لیگ نے وضاحت جاری کر دی

datetime 25  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے دور میں وفداسرائیل بھجوانے کی پرزور تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسی حرکتوں پر لعنت اللہ علی الکاذبین ہی کہاجاسکتا ہے ،ایسی بے بنیاد اطلاعات پھیلا کر سیاسی مخالفین کو نہیں پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایاجارہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ

مسلم لیگ (ن) کے دور میں ایسا کوئی دورہ یا رابطہ نہیں ہوا،ایسی حرکتوں پر لعنت اللہ علی الکاذبین ہی کہاجاسکتا ہے ،ایسی بے بنیاد اطلاعات پھیلا کر سیاسی مخالفین کو نہیں پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایاجارہا ہے،نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کشمیر سمیت قومی مفادات پر قائداعظم کے اصولی موقف کی حامی اور پہریدار ہے ،’انڈین ایجنٹ‘ بنانے والوں نے اپنی سیاہ کرتوٹ چھپانے کے لئے اب یہ نیا فتنہ تیار کیا ہے ،کشمیر کا سود کرو تم، الزام لگاو نوازشریف پر؟،کابینہ کے وزیر کی خبریں آنے پر اب یہ الزام بھی نوازشریف پر ؟کوئی شرم، کوئی حیائ؟۔ انہوںنے کہا کہ نالائق، کرپٹ اور جھوٹا ٹولہ لاو تم، اور ہر تباہی کا ذمہ دار نوازشریف؟،معیشت تباہ، مہنگائی نے عوام کو قتل کردیا، اور ذمہ دار نوازشریف؟۔انہوں نے کہاکہ کرپشن ، غداری کے چورن بکنا بند ہوگئے تو اب یہ نیا اوچھا ہتھکنڈا اپنایاگیا جو قابل مذمت اور قابل نفرت ہے ،خبردارکرتے ہیں کہ یہ حربے بند کئے جائیں، ملکی مفاد میں ہماری خاموشی کے صبر کا امتحان نہ لیاجائے ،اس معاملے پر ہم نے بولنا شروع کیا تو جھوٹ پھیلانے والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
رہیں گے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…