پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ملالہ پاکستان کا دورہ کرنا چاہیں تو انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، وزیراعظم

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو(نیوزڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ملاقات کی ہے جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ملالہ پاکستان کا دورہ کرنا چاہیں تو انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوسلو میں اقوام متحدہ کے تحت جاری تعلیمی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف سے ملالہ یوسف زئی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعطم نے ملالہ یوسف زئی سے کہا کہ اگر وہ پاکستان آنا چاہیں تو حکومت انہیں ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔ملالہ یوسف زئی کا ملاقات سے متعلق کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ان سے کہا کہ پاکستان آپ کا ملک ہے جب چاہیں آپ اپنے وطن آسکتی ہیں۔ ملالہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا وطن ہے اور یہ میری ذمہ داری ہے کہ وہاں کے لوگوں کی مدد کروں۔واضح رہے کہ وزیر اعطم نواز شریف اور ملالہ یوسف زئی ان دنوں میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہونے والے 2 روزہ ایجوکیشن فار ڈویلپمنٹ میں شرکت کے لیے اوسلو میں موجود ہیں۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…