اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اسرائیل کو عنقریب ایک بڑا پانچواں اسلامی ملک تسلیم کرنے جارہا ہے، اسرائیلی وزیرکا انکشاف

datetime 23  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروشلم(آن لائن) اسرائیل کے علاقائی تعاون کے وزیر عوفیر اکونس نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد پانچواں اسلامی ملک اسرائیل کوتسلیم کرلے گا۔حالیہ دنوں میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ امارات ،

بحرین اور اسرائیل کے معاہدے کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ جلدہی کئی اسلامی ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔ان کے اعلان کے بعد سوڈان اور مراکش نے رضامندی کا اظہار کیا ہے تاہم اب اسرائیلی کابینہ میں شامل علاقائی تعاون کے وزیر عوفیر اکونس نے بھی پانچویں ملک کی جانب سے جلد تعلقات بحالی کا عندیہ دیا ہے۔اسرائیلی وزیر ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جنوری کو عہدہ چھوڑنے سے قبل پانچواں اسلامی ملک اسرائیل کوتسلیم کرنے جارہا ہے اور ہم اسی معاملے پر کام کررہے ہیں۔دوران انٹرویو اسرائیلی وزیر نے ملک کا نام بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ 2 ملک ہو سکتے ہیں جن میں سے ایک خلیج کا ملک ہے اور دوسرا ملک مشرق میں ہے۔انہوں نے کہا کہ مشرق میں اسرائیل کو تسلیم کرنے والا اسلامی ملک چھوٹا نہیں مگروہ پاکستان بھی نہیں۔اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ عنقریب تعلقات کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان امریکی وائٹ ہائوس سے جاری ہوگا۔خیال رہے کہ امریکی اور اسرائیلی وفد اس وقت مراکش کے دورے پر ہے جبکہ اس وفد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…