ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

چترال میں11سالہ بچی سے نکاح کرنے پر 29سالہ نوجوان گرفتار، دوران تفتیش اہم انکشافات

datetime 23  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال ( آن لائن )پولیس نے اپرچترال کے علاقے لاسپور میں ایک 29 سالہ نوجوان کو11 سالہ بچی سے نکاح کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔  بچی کے والد کی درخواست پر کارروائی کی گئی ہے۔ والد نے ایف آئی آر میں شکایت کی کہ نوجوان نے بہلا پھسلا کر لڑکی کو اغوا کیا۔پولیس   کا کہنا ہے کہ نکاح کی باقاعدہ تقریب بھی ہوئی تھی۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ اغواکے بعد

دوسرے گاؤں لے جاکر نکاح پڑھایا گیا۔ڈی پی او نے   میڈیاکو بتایا کہ کہ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے اور ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق دو تین روز پہلے ان کی بیٹی گھر سے غائب ہوئی تھیں۔ والد کی جانب سے بیٹی کو بہلا پھسلا کر اس کا نکاح کرنے کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو اغوا کر کے بہلا پھسلا کر شادی کرنے والے ان کے قریبی رشتہ دار ہیں جن کا ان کے گھر آنا جانا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ نکاح پڑھوانے والے مولوی اور ایک گواہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے معاملہ اب ایف آئی آر کے بعد کورٹ میں جائے گا۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے اور ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بچی ملزم کے ساتھ اپنی مرضی سے گئی تھی وہ ان کا رشتہ دار تھا۔ انہوں نے خوشی سے وہاں نکاح کر لیا تھا۔ ہمیں پتہ چلا چونکہ یہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت آتا ہے اس لیے ہم نے اس کے خلاف پرچہ کاٹا ہے۔ لڑکی بھی بازیاب کروا لی ہے اور لڑکے کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔لاسپور پولیس کے مطابق نوجوان کو گرفتار کرکے بچی کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…