بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسرائیل اور ترکی ایک مرتبہ پھر مکمل سفارتی اور تجارتی تعلقات بحال کرنے کو تیار

datetime 23  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی )اسرائیل اور ترکی کے درمیان کشیدہ تعلقات میں 180 ڈگری کا الٹ پھیرہونے والا ہے اور دونوں ملکوں میں آیندہ سال مارچ سے دوبارہ مکمل سفارتی تعلقات بحال ہوسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر کے مشیر برائے خارجہ امورمسعود شاسین نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ملکوں کی دفاع اور توانائی کی صنعتیں کسی نئی دوطرفہ ڈیل سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

ترکی نے اسرائیل سے بڑی تعداد میں ہتھیار خرید کیے ہیں۔ہم دوبارہ اس کا اہتمام کرسکتے ہیں۔ترکی اور اسرائیل کی دفاعی صنعتیں مل جل کر آگے بڑھ سکتی ہیں۔صدارتی مشیر کا کہنا تھا کہ دوسرے نمبر پر توانائی کے وسائل ہیں۔اسرائیل نے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔ٹھیک،اسرائیل کی آبادی 80 لاکھ ہے۔وہ اس تیل اور گیس کو کہاں فروخت کریں گے؟ ترکی سب سے بڑی مارکیٹ ہے اور ترکی پائپ لائن کے ذریعے یورپی یونین کی مارکیٹ تک راہداری بھی ثابت ہوگا۔ترکی اور اسرائیل کے درمیان ماضی میں اچھے تعلقات استوار رہے ہیں اور ترکی اسرائیل کو سب سے پہلے تسلیم کرنے والے مسلم ممالک میں سے ایک تھا لیکن 2010 میں اسرائیلی فوج کے غزہ جانے والے ترکی کے امدادی قافلے ماوی ماورا پر حملے کے بعد دونوں ملکوں میں تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔اس حملے میں نو ترک شہری ہلاک ہوگئے تھے۔اس خونیں حملے کے بعد ترکی نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا اوراس کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ حال ہی میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ طے شدہ تاریخی معاہد ابراہیم کی مخالفت میں بیانات جاری کیے ہیں۔انھوں نے یو اے ای سے ترک سفیر کو واپس بلانے کی بھی دھمکی دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…