بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کی سروس بک گم ہو گئی  لواحقین کو قانونی امداد کی فراہمی میں شدیددشواری

datetime 23  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)کراچی میں 6 سال قبل دہشت گرد حملے میں شہید کیئے گئے سندھ پولیس کے کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ایس ایس پی چوہدری محمد اسلم کی سندھ پولیس میں ملازمت کا سرکاری ریکارڈ گم ہوگیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق شہید پولیس افسر کی سروس بک کی

عدم دستیابی کی وجہ سے شہید کے لواحقین کو قانونی امداد کی فراہمی میں دشواری کا سامنا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سندھ کے ڈی آئی جی عمر شاہد حامد نے سندھ کے متعلقہ پولیس حکام کو خط لکھ دیاہے۔خط کی دستیاب کاپی کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے اپنے طور پر تلاش کی کوشش کی مگر سروس بک کا سراغ نہیں مل رہا۔عمر شاہد حامد نے سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی دفاتر، ڈی آئی جیز اور مختلف شعبوں کے انچارج پولیس افسران سے سروس بک کی تلاش میں مدد کی درخواست کی ہے۔اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد نے بتایا کہ سرکاری محکموں میں سروس بکس کا گم ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دستاویزات ایک دفتر سے دوسرے دفتر میں لائے جانے کے دوران اکثر فوری طور پر دستیاب نہیں ہوتیں، ریکارڈ کی چھان بین کے دوران ایسا ریکارڈ مل جاتا ہے۔سی ٹی ڈی کے افسر چوہدری اسلم کو جنوری 2014 میں دہشت گرد حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…