پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

مغربی سعودی عرب کیلئے ڈھال کا کام دینے والا باب مکہ

datetime 23  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی مغربی گورنری جدہ کے واقع باب مکہ کو مملکت میں ایک تاریخی اور اہم تزویراتی اہمیت حاصل ہے۔باب مکہ کئی حوالوں سے شہرت رکھتا ہے۔ گذشتہ کئی ادوار میں اس کی تعمیر ومرمت کی گئی۔ اس کی سب سے بڑی وجہ شہرت یہ ہے کہ یہ دروازہ ماضی میں سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کیخلاف ایک ڈھال کا کام دیتا اور حملہ آوروں کو

مغربی سعودی عرب کی جانب بڑھنے سے روک دیتا۔ اس کے علاوہ باب مکہ کیقریب کئی پرانے تاریخی اور ثقافت اہمیت کے حامل بازار آج بھی موجود ہیں۔جدہ کے ٹوریسٹ گائڈ طارق متبولی نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے باب مکہ کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ 917ھ میں جدہ کے گرد فصیل تیار کی گئی۔ یہ فصیل اس لیے بنائی گئی تاکہ بیرونی حملہ آوروں کو آگے بڑھنے سے روکا جائے جو بحر احمر میں ماہی گیری اور دیگر اغراض سے حملے کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایاکہ جدہ کے دو داخلی دروازے ہیں۔ ایک مشرق میں اور دوسرا مغرب میں واقع ہے۔ باب مکہ جدہ کا مشرقی دروازہ ہے۔ باب مکہ اپنے نام کی طرح مکہ شہر کی طرف واقع ہے۔ جدہ کی دیوار سے باہر الاسد قبرستان میں تدفین کے لیے جنازے اسی دروازے سے لے جائے جاتے ہیں۔ اس کے مشرق میں الحراج بازار جب کہ مغرب میں البدو بازار آج بھی موجود ہے۔ایک سوال کے جواب میں طارق مبتولی نے بتایا کہ جدہ کو بیرونی حملہ آوروں سے بچانے کے لیے فصیل کی تعمیر میں مقامی شہریوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سنہ 1366ھ میں سعودی الزاھر کے دور میں یہ فصیل ہٹا دی گئی۔ دیوار اس وقت گرائی گئی جب شاہ عبدالعزیز کی شکل میں اس علاقے کو ایک نجات دہندہ مل گیا جس کی بہ دولت علاقے میں امن وامان قائم ہوا۔ اس کے بعد جدہ شہر کو نئی بنیادوں پر تعمیر کیا گیا

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…