پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کا مہمند اوردیامیربھاشا ڈیم کیلئے 50 کروڑڈالرمالیت کا کیا کام کرنے جارہی ہے؟

datetime 23  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے مہمند اوردیامیربھاشا ڈیم کیلئے 50 کروڑڈالرمالیت کے یورو بانڈ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت

نے مہمند اوردیامیربھاشا ڈیم کیلئے 50 کروڑڈالرمالیت کے یورو بونڈ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ، یوروبانڈ واپڈا کی طرف سے مہمنداوردیامیر ڈیم کیلئے درکارغیرملکی فنانس پوری کرنے کیلئے جاری کرے گا۔اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا گیا۔ وفاق کا کراچی ٹرانسفارمیشن پلان فریم ورک کی منظوری پہلے متعدد بار ای سی سے موخر ہوچکی ہے، اب یہ ای سی سی اجلاس ایجنڈے کا دوبارہ حصہ ہے ۔ وفاق کا کراچی کے منصوبوں کیلئے 739 ارب روپے فراہم کرنے کی تجویز ہے اور فاقی حکومت کی آئندہ 3 سال کے دوران فنڈز فراہم کرنے کی تجویز ہے۔علاوہ ازیں ای سی سی کیاجلاس میں سوئی گیس کمپنیوں کے ایل پی جی ایئر مکس پراجیکٹس کے التواء کی سمری بھی زیر غور آئے گی جبکہ اجلاس میں گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ(جی اہچ پی ایل)کے قرضوں کی ریپیمنٹ اور مستقبل میں جی آئی ڈی سی سیانٹرسٹیٹ گیس سٹمز لمیٹڈ(آئی آیس جی ایس ایل)گیس امپورٹ و انفراء سٹرکچر پراجیکٹس کی مد میں درکار اخراجات کی سمری کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کیلئے وزیراعظم کی کم لاگت ہاوسنگ سکیم اور دیگر اخراجات کی مد میں 59 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…