پاکستان شوبز کی سپر سٹار ماہرہ خان کی سالگرہ، کتنے برس کی ہو گئی ہیں؟

22  دسمبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی سالگرہ کا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے 21دسمبر کواپنی 36ویں سالگرہ منائی اور اِس ضمن میں گزشتہ رات 12بجتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’ہیپی برتھ ڈے ماہرہ خان‘ ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر رہا۔ٹوئٹر پر ماہرہ خان کے مداح اس ہیش ٹیگ

کو استعمال کرتے ہوئے اْنہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اْن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے محمد وحید نامی صارف نے لکھا کہ ’پاکستان کی سْپر اسٹار اور فخر کو سالگرہ مبارک ہو،آپ ہمیشہ روشن رہیں، آپ کو بہت ساری کامیابیاں ملیں اور نیا سال آپ کے لیے خوش آئند ثابت ہو۔ایک صارف نے لکھا کہ ’میری پسندیدہ سْپر اسٹار اور ہمارے ستارہ کو سالگرہ مبارک ہو، آپ ہمیشہ محبت، حقیقی ہنسی اور خوشیوں سے گِھری رہیں۔دل والے خان نامی صارف نے فلم ’رئیس‘ کے ایک منظر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’رئیس کی آسیہ آپ کو جنم دن مبارک ہو۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2006 میں بطور وی جے کیا اور 2011 میں شعیب منصور کی فلم ’بول‘ سے لالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھا جس میں انہوں نے معاون کردار نبھایا۔ماہرہ خان نے یوں تو 2011 میں پہلا ڈرامہ ’نیت‘ کیا تھا لیکن شہرت اور مقبولیت ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے حاصل کی جس میں انہوں نے ’خرد‘ کا مرکزی کردار ادا کیا، جسے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پسند کیا گیا۔اداکارہ نے 2015 میں فلم ’بن روئے‘ کی جبکہ 2016 میں فلم ’ہو من جہاں‘میں جلوہ گر ہوئیں۔اس کے بعد 2017 میں ان کی بالی ووڈ ڈبیو فلم ’رئیس‘ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…