جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مولانا فضل الرحمان کو سرنڈر کرنا ہوگا، وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کو ہر فورم پر بے نقاب کرنے کا حکم دیدیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن کی جانب سے نیب قانون میں مجوزہ ترامیم سامنے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کی شکل میں این آر او مانگا،اپوزیشن کی تحریک کا دوسرا مرحلہ بھی ناکام ہوگا،اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کا واضح موقف ہے، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کو ہر فورم پر

بے نقاب کریں،مولانا فضل الرحمان نے اثاثے بنائے انہیں نیب کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا، قانون سے کوئی بالا تر نہیں۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی و حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن کی جانب سے نیب قانون میں مجوزہ ترامیم سامنے لانے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کی شکل میں این آر او مانگا،اپوزیشن کی تحریک کا دوسرا مرحلہ بھی ناکام ہوگا۔وزیراعظم نے کہاکہ ان کی تحریک صرف این آر او کے لیے ہے، انہوں نے 34 صفحات کا لکھ کر ہم سے این آر مانگا۔ انہوکں نے کہاکہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کا واضح موقف ہے۔ حکومتی ترجمانوں نے بتایاکہ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے کوششیں کرتے رہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کو ہر فورم پر بینقاب کریں، مولانا فضل الرحمان نے اثاثے بنائے انہیں نیب کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو متحرک ہونے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہم جہاد کررہے ہیں مافیا ہمارے خلاف پراپیگنڈہ کررہے ہیں۔پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کو مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے بریفنگ دی،شہزاد اکبر نے اپوزیشن کی نیب قانون میں تجاویز پر بریفنگ دی،وزیر اعظم نے اپوزیشن کی نیب قانون میں تجاویز کو

این آر او قرار دیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن کہتی ہے ایک ارب سے کم کرپشن پر نیب کارروائی نہ کرے،اپوزیشن کا مطالبہ ہے کرپشن پر نااہلی کی سزا ختم ہو،سینیٹ کے شفاف انتخابات پر اپوزیشن کا دوہرا معیار سامنے آیا ہے،ہم شفاف سینیٹ الیکشن کرانا چاہتے ہیں،اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی پر بریفنگ دی گئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…