جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

یہ کام قوانین کی صریحاً خلاف ورزی میں آتا ہے، مولانا فضل الرحمن کے بھائی کیخلاف بھی نیب انکوائری شروع، حیرت انگیز انکشاف

datetime 17  دسمبر‬‮  2020 |

پشاور(این این آئی)نیب نے مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی، 2007ء میں متحدہ مجلس عمل کی حکومت میں ضیاء الرحمٰن کو غیرقانونی طورپر پی ٹی سی ایل سے پروانشل مینجمنٹ سروس میں شامل کیا گیا، چیئرمین نیب نے باقاعدہ انکوائری کے لئے احکامات جاری کردئیے جولائی میں ڈپٹی کمشنر کراچی تعیناتی پر بھی تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔ قومی

احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے چھوٹے بھائی ضیاء الرحمن کے خلاف غیرقانونی طورپر پروانشل مینجمنٹ سروس میں شامل ہونیپر تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔نیب ذرائع کے مطابق افغان کمشنریٹ کے حوالے سے ایک کیس کی انکوائری کے دوران انکشاف ہوا کہ سابق کمشنر افغان مہاجرین کی صوبائی سروس میں تعیناتی غیرقانونی طورپر ہوئی جو قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔اسٹیبلشمنٹ قوانین کے مطابق صوبائی انتظامی سروس میں شمولیت کے لئے امتحان پاس کرنا لازمی ہے تاہم ضیا الرحمن کو قانون کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے 2007 ء میں غیر قانونی طور پر صوبائی سروس میں شامل کیا گیا تھاجس پر چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ضیاء الرحمن نے 2002 ء میں ایم ایم اے حکومت سے قبل پی ٹی سی ایل میں ڈویڑن انجینئر کی حیثیت سے ملازمت کا آغاز کیا تاہم 2007ء میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ نے گورنر کو سمری بھیجی تاکہ قوانین میں نرمی کرکے ضیاء الرحمن کو صوبائی سروس میں شامل کرنے کی اجازت دی جائے، بعد ازاں انہیں کمشنر افغان مہاجرین سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھی تعینات کیا گیا۔ چیئرمین نیب نے باقاعدہ انکوائری کے لئے احکامات جاری کردئیے جولائی میں ڈپٹی کمشنر کراچی تعیناتی پر بھی تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…