منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

حلیمہ سلطان ایک اور پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بن گئیں

datetime 17  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)ترکی کے ڈرامے دیریلیش ارطغرل میں حلیمہ سلطان کے روپ میں نظر آنے والی ترک اداکارہ اسرا بلگچ ایک اور پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسرا بلگچ نے بتایا تھا کہ وہ پہلی بار پاکستان کے 3 معروف برانڈز کے ساتھ کام کریں گی۔

تاہم اس حوالے سے انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا تھا۔بعدازاں ترک اداکارہ نے رواں برس جولائی میں اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کی برانڈ ایمبیسڈر بننے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد وہ جولائی ہی کے مہینے میں پاکستانی موبائل کمپنی جاز کی بھی برانڈ ایمبیسڈر بنی تھیں۔اور حال ہی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے پاکستانی برانڈکھاڈی کے خصوصی کلیکشن کا فوٹو شوٹ بھی کرایا تھا،اب اداکارہ نے دارالحکومت اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے برانڈ ایمبیسڈر کا معاہدہ کرلیا ہے۔چند روز قبل بلیو ورلڈ سٹی کے آفیشل اکاؤنٹ پر اسرا بلگچ کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے انہیں ہاؤسنگ سوسائٹی کا نیا چہرہ قرار دیا گیا تھا۔ویڈیو میں ترک اداکارہ ہاؤسنگ سوسائٹی کومیرا نیا گھر کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔اسی اکاؤنٹ پر جاری ایک پوسٹ میں اسرا بلگچ، بلیو ورلڈ سٹی کے چیف ایگزیکٹو کے ساتھ دکھائی دیں۔علاوہ ازیں ایک اور پوسٹ میں اداکارہ کو بلیو ورلڈ سٹی کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسڈر معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…