اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر کو بڑا اعزاز مل گیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2020 |

ریاض( آن لائن )سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر ایک منفرد اعزا ز کے مالک بن گئے ہیں جو ان سے پہلے سعودیہ میں تعینات کسی پاکستانی سفیر کو حاصل نہیں ہو سکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودیہ میں تعینات پاکستانی سفیر راجا علی اعجاز نے سعودی فورسز کی دعوت پر

ریاض میں اسٹاف اینڈ کمانڈ کالج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر لیکچر بھی دیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی پاکستانی سفیر کو سعودی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں لیکچر دینے کے لیے بلایا گیا تھا۔ راجا علی اعجاز نے ریاض میں سعودی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے کمانڈنٹ میجر جنرل الرویلی کی دعوت پر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے وار وِنگ کا دورہ کیا اور وہاں موجود طلبا کو پاکستان اور سعودیہ کے باہمی تعلقات اور خطے میں دونوں ممالک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے لیکچر بھی دیا۔اس دوران انہوں نے پاکستان کی تاریخ پر مختصر روشنی ڈالی اور موجودہ سیاسی و معاشی حالات کے تناظر میں پاک، سعودی تعلقات کے حوالے سے بھی گفتگوکی۔ سفیر پاکستان نے او آئی سی اور سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں مقیم پاکستانیوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔اس موقع پر سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے 21 ویں صدی میں دونوں ممالک کو درپیش چیلنجز اور مواقع کے حوالے سے بھی اپنے خیالات

کا اظہار کیا۔لیکچر کے آخر میں طلبہ نے علاقائی صورتحال کے تناظر میں پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات پر مرتب ہونے والے اثرات سے متعلق مختلف سوالات کیے۔ یہاں یہ بات بتاتے چلیں کہ پاکستانی سفیر کے لیکچر سے 2 روز قبل بھارتی آرمی چیف نے بھی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کیا تھا جو سعودی عرب کے خصوصی دورے پر آئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…