اسلام آباد(آن لائن)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو سینیٹ انتخابات کی قبل از وقت بات نہیں کرنی چاہئے،الیکشن15سے18مارچ تک کرانے چاہئیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان جاری کرے گا۔اٹارنی جنرل آف پاکستان کی طرف سے کوئی اقدام درست نہیں ہوگا۔سینیٹ کے انتخابات میں
متعدد طریقوں سے الیکشن ہوسکتے ہیں۔قانون سازی کے لئے آئین میں ترمیم کرنا ہوگی۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے علاوہ کسی کا بھی شوآف ہینڈ کے ذریعے انتخابات نہیں ہوسکتے،یہ غیر آئینی اقدام ہوگا،بہت بڑا پنڈورہ باکس کھل جائے گا۔سپریم کورٹ بھی یہی کہے گا کہ آئین میں ترمیم کریں۔پارلیمنٹ سے اس حوالے سے آئین میں ترمیم کرانا ہوگی،شو آف ہینڈز کا کوئی بھی اقدام غیر آئینی ہوگا۔