منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

لاہور جلسہ نے ریجیکٹڈ اور کرایے کے طوطوں کی نیندیں اڑا دیں مریم نوازنے عمران خان کو پھر للکار دیا، استعفوں سے متعلق بڑا اعلان

datetime 15  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانانوالہ(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ریجیکٹڈ وزیراعظم تابعدار خان اور کرائے کے طوطوں کی نیندیں لاہور ہونے والے جلسے نے اڑا کر رکھ دی ہیں، پی ڈی ایم پاکستان کی بائیس کروڑ عوام کی تاریخ کی سیاسی تاریخ کی بدترین ناکام حکومت

کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں اور دہشت گردی کے تھریٹ جاری کرکے عوام کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کے باوجود لاکھوں افراد کی لاہور جلسہ میں شرکت تابعدار خان اور حواریوں کے منہ پر طمانچہ ہے، پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق ن لیگ کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں کو استعفوں کا کہہ دیا ہے جو 31 دسمبر تک موصول ہو جائیں گے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ممبر قومی اسمبلی ن لیگ و نائب صدر ن لیگ پنجاب سردار محمد عرفان ڈوگر حلقہ این اے 122 مانانوالہ سے ملاقات کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم لاہور کا کامیاب تاریخ ساز جلسہ دیکھ کر تابعدار خان اور حواریوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے جس کی وجہ سے حکومت کے کرائے کے طوطے مختلف بولیاں بول کر قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور کامیاب جلسہ کی عوام کو سزا دینے کے لیئے ریجیکٹیڈ حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر دیا اور پٹرولیم مصنوعات

کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں جاری ہیں، چینی آٹا چور حکومت نے عوام کے منہ سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی اور خود تابعدار خان کتوں کے ساتھ کھیل کود کر عوام کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں ،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ

اور جنرل سیکرٹری ن لیگ پنجاب اویس احمد خان لغاری کی طرف سے سردار محمد عرفان ڈوگر کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر منتخب کرنے کا نوٹیفکیشن ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے سردار محمد عرفان ڈوگر کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے لانگ مارچ کے لیئے بھر پور تیاری کرنے کا بھی کہا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…