پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اڑان کیلئے تیار ہوائی جہاز کے بازو پر ایک شخص کا مٹر گشت پولیس کی قریب جانے کی کوشش پر چھلانگ لگا دی ،پھر کیا ہوا؟فوٹیج وائرل

datetime 14  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو اڑان بھرنے کے لیے تیار ہوائی جہاز کے ایک بازو پر چڑھ دوڑتے دکھایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست لاس ویگاس کے ماکاران بین الاقوامی

ہوائی اڈے پر پیش آیا جہاں پرواز کے لیے تیار رن وے پر موجود طیارے کے عملے کو اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا یک ایک شخص ہوائی اڈے کی باڑ پھلانگ کا اندر داخل ہوا اور ہوائی جہاز کے پر پر چڑھ گیا۔ویڈیو میں اس مہم جو کو طیارے کے بازو پر جوتے اتار کر چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ جب سیکیورٹی عملے کو اس شخص کے بارے میں پتا چلا تو پولیس نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو وہ پھسل کر زمین پر جا گرا اور زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔امریکی ٹی وی چینل کو اس واقعے کی فوٹیج موصول ہوئی جو اب سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکی ہے۔امریکی ٹی وی چینل کے مطابق الاسکا فضائی کمپنی کے طیارے پر کے بازو پر سوار ہونے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں ہوسکی اور نہ ہی اس کی اس حرکت کے پیچھے چھپے مقصد کا پتا چلا ہے۔فضائی کمپنی الاسکا ایئرلائنز کا کہنا تھا کہ اس کا ایک طیارہ مقامی وقت کے مطابق دن دو بجے اوریگون ریاست کے پورٹ لینڈ شہر کی طرف پرواز کے لیے تیار تھا کہ طیارے کے پائلٹ کو لگا کہ کوئی شخص تیزی کے ساتھ جہاز کی طرف بڑھا۔ پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کے حکام کو مطلع کیا۔ کنٹرول ٹاور نے فور طورپر طیارے کی طرف سیکیورٹی بھیجی۔ ایک پولیس افسر نے دیکھا کہ باہر سے چھلانگ لگا کراندر آنے والا شخص طیارے کے بازو پر چل رہا ہے۔ قریب جانے کی کوشش پر اس نے چھلانگ لگا دی مگر پھسل کر گر پڑا اور زخمی ہو گیا



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…