قومی ٹیم میں اسوقت یونس خان سے بڑا کوئی کھلاڑی نہیں ، وقا ریونس

8  جولائی  2015

پالی کیلے(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ بڑے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے بڑے کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے اور پاکستانی ٹیم میں اس وقت یونس خان سے بڑا کوئی کھلاڑی نہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ 9 برس بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا سہرا کپتان مصباح الحق اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے، پالی کیلے ٹیسٹ میں پاکستان کے پاس یونس خان ہی ایسا مہرہ تھے جن کی مدد سے377 رنز کا ہدف حاصل کیا جاسکتا تھا۔ یونس خان نے مشکل صورت حال میں جس طرح کی شاندار کارکردگی دکھائی وہ صرف وہی کرسکتے تھے۔ یونس خان اور شان مسعود کی ڈبل سنچری شراکت کے بعد یونس اور مصباح الحق کے درمیان 127 رنز کی شراکت ہدف تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوئی۔وقاریونس نے کہا کہ سعید اجمل کے بعد ہرکوئی مایوس ہوگیا تھا لیکن ٹیسٹ سیریز میں یاسر شاہ نے سعید اجمل کی کمی محسوس نہیں ہونے دی، یاسرشاہ نے اپنے کریئرکے ابتدائی 9 ٹیسٹ میچوں میں ہی وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کی ہے ایسی کارکردگی تو شین وارن نے بھی اپنے کیریئر میں نہیں دکھائی اسی طرح ذوالفقاربابر نے بھی بڑی عمدہ بولنگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں بھی پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی کیونکہ سری لنکا کی ٹیم کو ہرایا جاسکتا ہے اور جو کھلاڑی ون ڈے سیریز کےلیے آ رہے ہیں انھیں ٹیسٹ سیریز کی جیت سے یقیناً حوصلے ملے گا۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ برس کے دوران پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کو شکست دی ہے، اگر کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیں تو بیٹسمینوں نے کئی سنچریاں بنائی ہیں جبکہ بولرز نے بھی کئی بار اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ایسی کارکردگی پر ناقدین کی غیرضروری تنقید کی وجہ ان کی سمجھ سے بالاتر ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…