اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹروے ایم فائیو روہڑی سے رحیم یار خان جبکہ موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ، موٹر وے ایم تھری ننکانہ صاحب سے عبد الحکیم اور ملتان سے خانیوال شدید دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد
کے مطابق قومی شاہرات پر حد نگاہ 30سے 200میٹر تک ہے۔ موٹروے ایم فور پر پنڈی بھٹیاں، سانگلہ ہل ، فیصل آباد,گوجرہ،شور کوٹ اور عبد الحکیم میں دھند ہے ۔ موٹروے ایم تھری پر ننکانہ ،جڑانوالہ، سمندری ،رجانہ ، پیر محل اور درخانہ میں دھندہے۔ موٹروے ایم تھری ، ایم فور دھند والے مقامات پر حد نگاہ 30 سے 150میڑ تک ہے ۔ موٹروے ایم فائیو پر شجاع آباد،اوچ شریف اور رحیم یار خان میں دھند حد نگاہ 150 میٹر تک ہے ۔ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں۔ موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔