پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان پہلا مذاکراتی دور ختم ، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)افغان حکومت اور تحریک طالبان افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہو گیا ، فریقین نے مذاکراتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، آئندہ اجلاس رمضان المبارک کے بعد اتفاق رائے سے ہوگا ۔ ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی کے مطابق افغان حکومت اور تحریک طالبان افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مری میں ہوا ۔ افغان حکومتی وفد کی قیادت نائب وزیرخارجہ حکمت کرزئی جبکہ طالبان وفد کی قیادت ملا جلیل نے کی ۔ مذاکرات میں دو پاکستانی سرکاری عہدیداربھی شریک تھے ۔ خلیل اللہ قاضی کا کہنا ہے کہ فریقین نے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ خطے میں قیام امن کے لئے مذاکراتی عمل میں خلوص دل اور نیک نیتی سے شرکت کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ فریقین نے اعتماد سازی کے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع کرنے کے حوالے سے فیصلہ رمضان المبارک کے بعد اتفاق رائے سے ہوگا ۔ ترجمان نے افغانستان میں پائیدار امن کیلئے افغان حکومت تحریک طالبان ، اقوام متحدہ اور دیگر شراکت داروں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…