اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

استعفے دینے کا معاملہ شہبازشریف اور بلاول بھٹو نے کیااب تک خود استعفے دئیے؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا،پارٹی رہنما ہاتھ ملتے رہ گئے

datetime 12  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن) پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کا قیادت کے پاس استعفے جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے ،ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے پچیس اراکین قومی اسمبلی کے استعفے پارٹی قیادت کو موصول ہو گئے ہیں ۔ابھی تک اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے استعفیٰ تحریر نہیں کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے بھی ابھی استعفیٰ نہیں لکھا۔پی ڈی ایم کے سربراہ اجلاس میں اکتیس دسمبر تک استعفے جمع کروائے جانے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے اراکین کے استعفے بھی بلاول بھٹو کو موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔آغا رفیع اللہ,قادر پٹیل۔شاہد رحمانی۔شگفتہ جمانی سمیت ایک درجن کے قریب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے استعفے بلاول کو موصول ہو چکے ہیں ،جے یو آئی کے چودہ اراکین قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں سے اراکین کے استعفے مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع ہو گئے ہیں ۔بی این پی مینگل،اے این پی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے اراکین کے استعفے بھی پارٹی قیادت کو موصول ہو گئے ہیں ۔استعفے سپیکر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز کے نام تحریر کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق اابھی تک ایک بھی استعفا سپیکرز کو موصول نہیں ہوا ۔استعفے موصول ہونے کے بعد بیک وقت قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز کو بھجوائیں گے۔استعفے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے بعد پیش کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…