پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

’’دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت‘‘روایات اور اخلاقیات کا درس دینے والے جنرل بپن راوت خود روایات بھول گئے

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن  لائن) دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت،روایات اور اخلاقیات کا درس دینے والے جنرل بپن راوت خود روایات بھول گئے۔بپن راوت یوم بحریہ کے موقع پر روایتی تقریب کے بجائے تعلیمی ادارے کے تاسیسی پروگرام میں پہنچ گئے۔ ملکی میڈیا  رپورٹ کے مطابق بھارت میں 4 دسمبر 1971ء  میں کراچی پر حملے کے باعث ہندوستانی بحریہ کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

روایت کے مطابق سروسز چیفس 4 دسمبر کو وار میموریل امر جوان جیوتی پر پھول چڑھاتے ہیں۔پہلے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت روایت کے برعکس مہارانا پرتاپ سکھشا پریشد کی تقریبات میں مہمان خصوصی بن کر پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق سابق فوجی افسران کا کہنا ہے کہ  اگر تعلیمی ادارے میں شرکت ضروری تھی تو علاقے میں مسلمانوں کے تاریخی مدرسے میں بھی جایا جاسکتا تھا۔سابق فوجی افسران کا کہنا ہے کہ دارالعلوم دیو بند کے مدرسے میں جاکر بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام دے سکتے تھے۔جنرل راوت نے اپنی تقریر میں طلباء   کو  بھارتی ثقافت سمجھنے اور تلاش کرنے کی تلقین کی ۔ رپورٹ کے مطابق جنرل بپن راوت نے نیول چیف سے اختلافات کی بناء   پر بحریہ کے دن  میں شرکت نہیں کی۔روایت کے تحت چیف آف ڈیفنس سٹاف میموریل پر حاضری کے وقت سروسز چیفس کی قیادت کرتے ہیں۔ سابق فوجی افسر  ایچ ایس پنانگ  نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت نے فوجی روات کو نظر انداز کیا۔بپن راوت نے فوجی قواعد و ضوابط اور قوانین کی خلاف ورزی کی۔بپن راوت کی حرکت نے بھارتی فوج کے غیر سیاسی ہونے پر سوالیہ نشان لگادیا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…