منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

علیزے فاطمہ  نےشادی کی  ٹوٹنے کی خبروں کے بعد انسٹا گرام پر  اہم پیغام جاری کر دیا 

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے فاطمہ شادی کے ٹوٹنے کی خبروں کے بعد انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ شوہر فیروز خان کا نام لگا کر تمام تر افواہوں کی تردید کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں شوبز کی اس مقبول جوڑی کے حوالے سے

خبریں زیرگردش تھیں کہ انہوں نے شادی کے 2 سال بعد راہیں جدا کرلی ہیں تاہم اب اداکار کی اہلیہ کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جوڑی کی علیحدگی کے حوالے سے پھیلائی گئی خبریں محض افواہیں تھیں۔اداکار کی اہلیہ نے اپنا غیر فعال انسٹاگرام اکاؤنٹ فعال کیا جس میں صرف 4 تصویروں کے علاوہ تمام تصویریں ڈیلیٹ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے اپنا نام علیزے فاطمہ سے ’سیدہ علیزے فیروز خان‘ کردیا ہے جس نے مداحوں کی تمام تر تشویش کو ختم کردیا۔اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں علیزے نے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خدا سے کہا کہ مجھے ایک ایسا مرد عطا کرے جو ہمیشہ مجھ سے محبت کرے، تو خدا نے مجھے بیٹے سے نوازا۔دوسری جانب علیزے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فیروز خان کے ہمراہ بھی تصاویر موجود ہیں، اور وہ انسٹاگرام پر فیروز خان کو فالو بھی کررہی ہیں۔خیال رہے کہ اداکار فیروز خان اور علیزے فاطمہ2 سال قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام محمد سلطان خان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…